12 اپریل، 2025، 4:36 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85801182
T T
0 Persons

لیبلز

ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایران کی نان پیٹرولیم تجارت میں 21 فیصد اضافہ

تہران/ ارنا- ایران کے محکمہ کسٹمز کے سربراہ فرود عسگری نے بتایا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران 15 ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایران کی نان پیٹرولیم تجارت میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ تجارت سعودی عرب کے ساتھ ہوئی ہے۔

فرود عسگری نے بتایا کہ وزن کے لحاظ سے 11 کروڑ 3 لاکھ ٹن سامان کا لین دین ہوا ہے جس میں 16 فیصد اضافہ دکھائی دے رہا ہے جبکہ مالیت کے لحاظ سے  15 ہمسایہ ممالک کے ساتھ 74 ارب ڈالر سے زیادہ تجارتی لین دین ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امارات کے ساتھ 29 ارب ڈالر، ترکیہ کے ساتھ 19 ارب، عراق کے ساتھ 12 ارب، پاکستان کے ساتھ 3 ارب اور افغانستان کے ساتھ تقریبا 2/5 ارب ڈالر کی نان پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت ہوئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .